کویت میں 1815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم

   

کویت سٹی: کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کرکے ان کی جگہ کویتی شہریوں کو تعینات کیا ہے۔ کویتی حکام نے تعلیم وتربیت کے اداروں میں مختلف شعبوں کے 209 غیر ملکی سربراہوں کو بھی فارغ کردیا۔ وزیر تربیت اوراعلی تعلیم ڈاکٹر حمد کی براہ راست ہدایت پر تدریس اور انتظامیہ کے عہدوں سے غیر ملکیوں کو فارغ کیا گیا ہے۔ 2017 میں غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کی تقرری کے قواعد مقرر کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’غیر ملکی اساتذہ نے کویت میں ملازمت کے دوران جس ایثار اور اخلاص سے کام کیا ہے اس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔