کویت نے پاکستان میں 2011سے ورک ویزا پر روک لگادی تھی‘ اور سابق کی حکومتوں کی جانب سے متعدد کوششوں کے بعد بھی امتناع نہیں ہٹایاگیاتھا
کویت۔دس سال کی منسوخی کے بعد کویت نے اتوار کے روز ویزا کی بحالی کا اعلان کیاہے جس میں پاکستانی شہریوں کے لئے فیملی اور بزنس زمرے بھی شامل ہیں۔ایکسپریس ٹرابیون کی خبر ہے کہ پاکستان کے داخلی منسٹر شیخ راشد اور کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد‘ الصباح کے مابین میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔
وہیں یہ خبر بھی ہے کہ کویت نے پاکستان میں 2011سے ورک ویزا پر روک لگادی تھی‘ اور سابق کی حکومتوں کی جانب سے متعدد کوششوں کے بعد بھی امتناع نہیں ہٹایاگیاتھا۔
مارچ2017میں مذکورہ اس وقت کی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کویت دورے کے دوران تیل کی دولت سے مالامال ملک کی جانب سے عائد امتناع ہٹانے کا اعلان کیاگیاتھا۔
تاہم اس فیصلے کو نافذ نہیں کیاگیاہے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق داخلی وزرات نے کہاکہ پاکستانی فیملیوں او رکاروباری کمیونٹی کو کویت کے امتناع سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور مزید کہاکہ پاکستانی لیبر نے کویت کے سابق کی ترقی میں کافی اہم رول اد اکیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ ورک ویزا کی بحالی سے پاکستانیو ں کے لئے ملازمت کے نئے موقع ملیں گے‘ اور مزید کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان میں تجارت کو بھی اس سے فروغ ملے گا