کویت میں کویڈ19وباء کی صورتحال مستحکم ہے
کویت۔ مذکورہ کویت نے ایک روم قبل کویڈ19کی قسم اومیکران کے پہلے معاملے کی تصدیق کردی ہے‘ مذکورہ کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے) نے یہ جانکاری دی ہے۔
مذکورہ وزرات صحت او رانسداد (ایم او ایچ اے پی) نے کہاکہ افریقی ممک سے آنے والے ایک یوروپی باشندے میں وباء کی یہ قسم پائی گئی ہے
کے یو این اے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ الساناد نے کہاکہ مذکورہ مسافر نے کویڈ19ٹیکہ کی دونوں خوارکیں سابق میں لی ہیں اور اب وہ ادارہ جاتی قرنطین میں رکھا گیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ جب سے مختلف ممالک نے وباء کے پائے جانے کے اعلان کیاہے تب سے وزرات نے سخت چوکسی اور احتیاط برتی ہے۔
مذکورہ وزیر کے بموجب کویت میں کویڈ19وباء کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے‘ تاہم شہریوں اور مکینوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ منسٹری کی جانب سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دئے جانے والے بوسٹر شاٹس ضرور لگائیں۔
کویت میں چہارشنبہ کے روز18صحت یابیاں‘ ایک موت اور33نئے کویڈ19کے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد کویت میں اب تک جملہ معاملات کی تعداد413,588تک پہنچ گئی ہے۔
اس معاملے کے بعدخلیجی ممالک میں کویت اس کے بعد سعودی عربیہ‘ متحدہ عرب امارات’او ربحرین کے بعد چوتھا ملک ہوگیاہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اومیکران کو تشویش ناک قسم قراردئے جانے کے بعد 26نومبر2021کو دنیابھر کے ممالک نے جنوبی افریقی ممالک کے ساتھ اپنے سرحدوں پر مہر لگادی تھی۔