کویتی شہری جو مذکورہ ممالک سے آرہے ہیں انہیں سات دنوں تک قرنطین میں رہنا ہوگا جس کی شروعات28نومبر سے ہوئی ہے
کویت سٹی۔کویڈ19کی نئی قسم اومیکران کے پیش نظر کویت نے جنوبی افریقہ کے نو ممالک کی راست پرواز وں پر روک لگانے کا فیصلہ کیاہے۔
ساوتھ افریقہ‘ نامبیا‘ بوتساوانا‘ زمبابوے‘ موزامبیکو‘ لیسوتھو‘ ایسواتینی‘ زامبیا‘ اور ملاوی سے راست کمرشیل پروازوں پر کویت روک لگائے گا‘ کویت سنٹر برائے سرکاری رابطہ نے بات اس اضافہ کے ساتھ کہی کہ کارگو پروازوں پر کوئی روک نہیں رہے گا۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق کویتی شہری جو مذکورہ ممالک سے آرہے ہیں انہیں سات دنوں تک قرنطین میں رہنا ہوگا جس کی شروعات28نومبر سے ہوئی ہے اور آمد کے علاوہ آمد کے چھ دنوں بعد پی سی آر جانچ کرانی ہوگی۔
درایں اثناء ان ممالک سے آنے والے غیرکویتی چاہے وہ راست ائیں یا پھر کسی اور ملک کے ذریعہ ائیں انہیں تیسری ملک میں کم ازکم چودہ دنوں تک توقف تک کویت میں داخل ہونے نہیں دیاجائے گا۔
کویت کی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلاضرورت ان ممالک کے سفر سے اجتناب کریں۔