کویت کاحزب اللہ سے وابستگی رکھنے والے لبنانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم

   

کویت سٹی : کویت میں لبنانی حزب اللہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں لوگوں کی گرفتاری کے چند دن بعد وہاں کے ریاستی سیکیورٹی اداروں نے مختلف ممالک کے 100 سے زائد تارکین وطن کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جن کے اقاموں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ان میں سے زیادہ تر لبنانی شہری ہیں۔ ان لوگوں کے کویت میں مزید قیام کے لیے ان کے اقاموں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لبنانی جن کا کسی نا کسی شکل میں حزب اللہ کے ساتھ کوئی تعلق رہا ہے ان کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کیا جائے گا۔کویتی اخبار “القبس” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ لبنانی تارکین وطن کا حزب اللہ سے تعلق یا ان کے پہلے یا دوسرے درجے کے رشتہ دار ہونے کا شبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر افراد دیگر قومیتوں کے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن پر پہلے منی لانڈرنگ اور دیگر حساس معاملات جیسے سنگین الزمات میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔