کویڈ کی پیچیدگیوں کے بیچ کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کا انتقال

,

   

گروگرام۔کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد گروگرام کے اسپتال میں زیر علاج کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کاانتقال ہوگیاہے‘ ان کے بیٹے فیصل نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز ابتدائی ساعتوں میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ہے۔

وہ 71سال کے تھے۔ایک ٹوئٹ میں فیصل نے کہاکہ گجرات سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے ایم پی کا چہارشنبہ کے روز 3:30بجے صبح انتقال ہوگیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”میرے والد مسٹراحمد پٹیل کی بے وقت کی موت کا اعلان کرتے ہوئے میں کافی غمزدہ ہوں‘ ایک ماہ قبل ان کے کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا‘ مختلف امراض کی وجہہ سے ان کی صحت کافی خراب تھی۔

اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں مقام دے‘اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کویڈ19کے قواعد پر عمل کریں اور بھاری بھیڑ سے گریز کریں“۔

پٹیل جو انڈین نیشنل کانگریس کے خازن بھی تھے کو یکم اکٹوبر کے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے اور گروگرام کے میڈنٹا اسپتال میں 15نومبر کے روز داخل کیاگیاتھا۔