کویڈ کے بحران میں ہندوستان کے ساتھ حمایت کے ساتھ برج خلیفہ نے چمکایا ترنگا

,

   

ابوظہبی۔ہندوستان میں کویڈ19کی غیر معمولی صورتحال کے خلاف لڑائی میں اظہاریگانگت کرتے ہوئے دوبئی میں برج خلیفہ کی عمارت کوہندوستانی ترنگا کی روشنی کے ساتھ چمکایاگیاہے۔

اتوار کے روز ایک ٹوئٹ میں ابوظہبی کے ہندوستانی سفارت خانہ برج خلیفہ کا ایک 17سکنڈکا ویڈیو پوسٹ کیا‘ دنیا کی سب سے اونچی عمارت نے ہندوستان کاپرچم ہیش ٹیگ اسٹے اسٹارنگ انڈیا کے ساتھ پیش کیاہے۔

برج خلیفہ کی مجموعی اونچائی829.8اور چوڑائی828میٹر ہے اور یہ دبئی کی بلند ترین عمارت ہے اور دنیا کی سب سے اونچی عمارت شمار کی جاتی ہے۔


بدستور تیسرے دن بھی اتوار کے روز ہندوستان میں کویڈ19سے متاثرکی تعداد تین سے زائد رہی ہے۔ مرکزی وزرات صحت کے بموجب ملک میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19کی وجہہ سے 2767اموات ہوئی ہیں۔

ہندوستان میں کویڈ کی حالت اس قدر خراب ہے کہ کئی ریاستوں میں آکسیجن کی قلت او رکویڈ کے مریضوں کے لئے بیڈس کی کمی کی خبریں اور ضروری میڈیکل سربراہی کی کمی دیکھی جارہ ہے۔

کویڈ سے متاثرہ مریضوں کے لئے آکسیجن ایک اہم عنصر مانا جاتا ہے