کویڈ کے لئے ہجومی چندہ اکٹھا کرنے والے دو لوگ گرفتار

,

   

حیدرآباد۔ کویڈ کے نام پر دھوکے سے ہجومی چندہ اکٹھاکرنے والے دو افراد کو چہارشنبہ کے روز چندرا ئن گٹہ پولیس نے حیدرآباد کے پرانے شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد یوتھ کوریج نامی این جی او کے صدر سلمان خان نے اپنے ساتھی سید ایوب کے ساتھ ملکر جو اسی تنظیم کے نائب صدر ہیں ہجومی چندہ کے ذریعہ پیسے جمع کئے ہیں اور عطیہ دہندگان کو راغب کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کا استعمال کیاتھا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ایک معمر عورت کے علاج کے لئے نام پر پیسے اکٹھا کئے اور اس کو اپنے ذاتی بچت کھاتوں میں مذکورہ رقم منتقل کرلی ہے۔

مبینہ جعلسازوں کے خلاف حیدرآباد شہر بھر میں چار دھوکہ دھڑی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں