کویڈ19کے ہندوستان میں مجموعی معاملات 2,60,31,991در ج کئے گئے ہیں اور ساتھ میں 30,27,925فعال معاملات اور2,91,331اموات اب تک ہوئی ہیں۔
نئی دہلی۔ مرکز ی وزرات صحت او رخاندانی بہبودکے بموجب محض24گھنٹوں میں 4000اموات درج کرنے کے بعد ہندوستان میں جمعہ کے روزایک اورمرتبہ کویڈ19کی وجہہ سے 4209اموات درج کئے گئے ہیں‘ یہاں تک کے نئے معاملات پورے ایک ماہ بعد2,59,551درج کئے گئے ہیں جو ایک معمولی کمی مانی جارہی ہے۔
چہارشنبہ کے روز ہندوستان میں کویڈ کی وجہہ سے اموات 4529کے ساتھ درج کئے گئے ہیں‘ جوملک میں اب تک کے سب سے زیادہ کویڈ کی وجہہ سے اموات ہیں۔جنوری 12کے روز امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 4468اموات درج کئے گئے ہیں اورماضی میں اپریل کے روز برازیل کے 4211اموات درج کئے گئے ہیں۔
وباء کی وجہہ سے یہ ان تین دنوں نے بڑی تباہی مچائی ہے۔تازہ کویڈ19کے معاملات 17مئی کے روز پہلی مرتبہ تین لاکھ سے کم ہوئے ہیں جو 7مئی کے بعد 4,14,188سب سے زیادہ تعداد کو چھونے کے بعد یہ ہوا ہے۔
کویڈ19کے ہندوستان میں مجموعی معاملات 2,60,31,991در ج کئے گئے ہیں اور ساتھ میں 30,27,925فعال معاملات اور2,91,331اموات اب تک ہوئی ہیں۔وزرات صحت کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے جملہ لوگ 3,57,295ہیں ساتھ میں 2,27,12,735لوگ آج کی تاریخ تک صحت یاب ہوئے ہیں۔
مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 19,18,79,503لوگوں کوٹیکہ لگایاہے‘ اس میں پچھلے24گھنٹوں میں جن 14,82,754کے بشمول شامل ہیں جنھیں 24گھنٹوں کو ٹیکہ دیاہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ائی سی ایم آر) کے بموجب کویڈ19کی وجہہ سے مئی 20کے روز 32,44,17,870لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ جس میں سے جمعرات کے روزحاصل کردہ20,61,683لوگوں کے نمونے بھی شامل ہیں۔