کویڈ19۔حیدرآباد کے دو اسپتالوں میں مریضوں کے رشتہ داروں کا ’حملہ‘۔

,

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر شہر کے دو خانگی اسپتالوں میں مبینہ طور پر کویڈ19کے مریضوں کے رشتہ داروں نے حملہ کیاہے۔

اسی طرح کے ایک واقعہ میں کاچی گوڑہ پولیس نے متوفی کویڈ مریض کے رشتہ داروں پر ایک مقدمہ اس وقت درج کیاہے جب مبینہ طور پر انہوں نے ایک خانگی اسپتال کے عملے کے ساتھ مارپیٹ اور اسپتال کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

ذرائع کے بموجب ایک کویڈ مثبت مریض مہیند رسنگھ برکت پور کے برسٹلکون اسپتال میں داخل کئے گئے تھے‘ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت پیش آرہی تھی اور وہ علاج کے دوران فوت ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا الزام ہے کہ متوفی کے رشتہ داروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ مچائی اور عملے کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک شکایت وصول ہونے پر کاچی گوڑہ پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 323‘427اور تلنگانہ میڈیکیر سرویس او رمیڈیسن سرویس ادارہ جات کی ایکٹ 2008کی دفعہ 4کے تحت ایک مقدمہ درج کیاہے۔

ایک او رواقعہ میں الفا اسپتا مغل پور ہ قدیم شہر میں کام کرنے والی لبنا ترنم نے ایک شکایت اس الزام کے ساتھ درج کرائی ایک کویڈ مریض کی علامت پر رشتہ داروں کو قریب کے اسپتال میں جاکر جانچ کرانے کے استفسار پر وہ براہم ہوگئے تھے۔

مذکورہ ڈاکٹر نے المام لگایا کہ مریض کے ساتھ آنے والوں نے دواخانہ میں توڑ پھوڑ مچائی او راسکینر بھی توڑ دیا جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔ مغل پورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کی اور اس ضمن میں جانچ جاری ہے