کپاس کی قیمت میں ا ضافہ ، کسانوں کا اظہار مسرت

   

کریم نگر ۔کریم نگر کے جمی کنٹا زرعی منڈی کے صحن پورا سفید زنگ سے چمک رہا ہے۔ نئی روئی کے کوئنٹل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 7،011 روپے تک پہنچ گئی۔۔ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو مقامی مارکیٹ یارڈ میں کپاس کی نئی خریداری شروع ہوئی۔ کم سے کم سپورٹ قیمت 6،025 روپے تھی جو اس دن 6،121 روپے فی کوئنٹل ہوگئی۔۔ تین دن کی مدت میں ، یہ 890 روپے بڑھ کر 7،011 روپے ہو گئی۔ نئی کپاس کی اتنی مانگ دیکھ کر کسان بے حد خوش ہیں۔ رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی آئی تھی۔۔ نجی تاجر بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی گانٹھ اور اناج کی مانگ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ولا بالاکشن راؤ اور مارکیٹ سکریٹری گوگلوتو ریڈیا نیک نے مارکیٹ یارڈ میں کپاس کی خریداری کا معائنہ کیا۔ تلنگانہ میں کپاس کو یہاں کی مقامی زبان تیلگو میں تیلا بنگارام بھی کہا جاتا ہے۔