کپتان روہت کی ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کو ضرورت : کیف

   

وشاکھاپٹنم۔ فائنل میں مایوس کن نتائج والیآئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد جہاں ہندوستان کے خواب آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں چکنا چور ہوئے ہیں، وہیں کرکٹ کی دنیا نے اب اپنی توجہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 پر مرکوزکرلی ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف کا ماننا ہے کہ شکست کے ملبے کے درمیان روہت شرما کی قیادت پہلے سے کہیں زیادہ چمک رہی ہے، اس پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے ایک بیٹر روہت شرما سے زیادہ کپتان روہت کی ضرورت ہے۔ ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل تک ہندوستانی ٹیم کا سفر دس لگاتار فتوحات کے ساتھ شاندار تھا، جس کا اختتام احمد آباد میں آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ فائنل مقابلے میں مایوس کن نتیجہ پر ختم ہوا۔ تاہم 240 کے اسکور اور آسٹریلیا کے ایک بہتر تعاقب نے انہیں 50 اوورکا عالمی خطاب سے محروم رکھا۔ اب جیسے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا روہت شرما ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے، یا کوئی نیا کپتان آگے بڑھے گا؟ کیف جو ایک کھلاڑی اور لیڈر دونوں کے طور پر روہت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں، دلیل دیتے ہیں کہ ممبئیکر کی کپتانی ناگزیر ہے، خاص طور پر ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں یہ اور بھی ضروری ہے۔ کیف نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ روہت شرما کو وہاں ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے پاس قائدانہ معیار ہے۔ کیف نے ایک ٹیم کی رہنمائی میں روہت کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا جس نے پورے ونڈے ورلڈ کپ میں لچک اور مہارت کا مظاہرہ کیا اب ان کی ٹی20 میں ٹیم کو ضرورت ہے ۔