مبینہ غیر قانونی فون ٹیپنگ کیس میں ممبئی پولیس کے ذریعہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو طلب کیے جانے کے خلاف بی جے پی کے احتجاج کے تناظر میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو سوال کیا کہ کچھ لوگ خود کو قانون سے بالاتر کیوں سمجھتے ہیں۔ اور یہ ‘ڈرامہ’ کیوں کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں راجیہ سبھا کے رکن راوت نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیوں نے ماضی میں “سیاسی انتقام” کے تحت بعض معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں مہاراشٹر کے کئی وزراء اور عوامی نمائندوں کو طلب کیا ہے۔