کھانے کی اسکیم ، 7 ماہ سے بلوں کی ادائیگی زیرالتواء

   

نارائن پیٹ میں سی آئی ٹی یو کی زیرقیادت مڈڈے میلس ورکرس کا احتجاج

نارائن پیٹ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری مسٹر بلرام نے ( مڈ ڈے میلس )دوپہر کے کھانے کے اسکیم کارکنوں کے زیر التوا بلوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا، جو سات ماہ سے زیر التواء ہیں۔ ریاستی کمیٹی کی کال کے تحت پیر کو سی آئی ٹی یو کی قیادت میں تلنگانہ مڈ ڈے میلس ورکرس یونین نے ضلع مستقر میں میونسپل پارک کے روبرو دھرنا منظم کیا۔اس دھرنے میں حصہ لینے والے مڈ ڈے میلس ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈے اور یونیفارم کے لیے الگ بجٹ مختص کیا جائے، مڈ ڈے میل ورکرز کو پی ایف اور ای ایس آئی فراہم کیا جائے۔آئی ٹی یو کے ضلع قائدین جوشی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں دھرنا کیمپ میں شکایات کی سماعت کرنے آئے تحصیلدار مسٹر رانا پرتاپ سنگھ کومڈڈے میلس ورکرز کے مختلف مطالبات پر مشتمل ایک عرضداشت اُن کے حوالے کی گئی ،مریکل منڈل کے صدر شریمتی تروپتما نارائن پیٹ ٹاؤن کے صدر شریمتی جینتی نارائن پیٹ منڈل لیڈر شریمتی وینکٹمما، کوسگی دوپہر کے کھانے کے کارکنان اسوسی ایشن منڈل کے صدر منیماں مدور منڈل کے صدر گووندما ستیہما اور دیگر نے ایک دیگر100 سے زائد دوپہر کے کھانے کے کارکنوں کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا۔