کھانے کی فہرست میں ریسٹورنٹ نے ”بیڈن بریانی“ کو شامل کیا

,

   

نیو یارک۔ امریکہ کے صدراتی انتخابات میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دیکر جو بیڈن امریکہ کے نئے صدر بن گئے ہیں۔ امریکہ کے46ویں صدر بننے کی وہ تیاری کررہے ہیں
بیڈن بریانی

الیکشن میں جیت کے بعد ان کے حامیوں نے اپنے طریقے سے جشن منانا شروع کردیاہے۔ ان کا ایک حامی جو کہ بنگلہ دیشی ہے نے نیویارک کی ایک ہوٹل کے کھانے کی فہرست میں ”بیڈن بریانی“ کو شامل کردیاہے۔

جیسے ہی کھانے کی فہرست میں اس کو شامل کیاگیا‘ ا س ڈش کی مانگ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

درایں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر ایک مرتبہ ووٹر دھوکہ ہے اوردعوی کررہے ہیں کہ حالیہ امریکی صدراتی انتخابات امریکی ائین کے ساتھ ”بڑے پیمانے پر کھلواڑ“ ہوا ہے اور ڈیموکریٹس پر رائے دہندوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام عائد کیاہے۔

ٹوئٹر کے حوالے سے ٹرمپ نے ”فرضی نیوز میڈیا“پر برہمی کاالزام لگایا اورکہاکہ مبینہ طور پر رپبلکن کی جانب سے اس سے قبل کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”کیوں فرضی نیوز میڈیا مسلسل اس بات کاگمان لگارہا ہے کہ بیڈن صدراتی کی طرف گامزن ہیں‘ہمیں اپنی طرف سے پیشکش کاموقع بھی نہیں دیاگیا‘

جو صرف کام کرنے کی تیاری میں تھا‘ 2020کے انتخابات میں عظیم ائین کی بری طرح خلاف ورزی کی گئی ہے“۔