نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رمضان پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کی بھلائی کی دعا کی ہے ۔کھرگے نے اتوار کو کہاکہ رمضان شروع ہو گیا ہے ۔ ہم سب بھی دعا، معافی اور دوسروں کی خدمت کے عزم کے لیے نئے سرے سے آشیرواد کے طورپر اس مقدس مہینے کواپنائیں۔ آئیے ہم اپنی برادریوں میں ہمدردی، امن اور ہم آہنگی پھیلانے کی کوشش کریں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ رمضان یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور آپ کے دل کو سکون بخشے ۔محترمہ واڈرا نے کہا، “رحمتوں اور برکتوں کے مقدس مہینے رمضان پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔