کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت دی جائے : لینگر

   

میلبورن۔ آسٹریلیائی کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ کے فروغ کے لئے ستمبر میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے اور اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد ہوتا ہے تو اسے اپنے کھلاڑیوں کو اس میں شامل ہونے کے لئے بھیجا جانا چاہئے ۔آئی پی ایل29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اکتوبر-نومبر کی ونڈو کو آئی پی ایل کے لئے تلاش کیا جارہا ہے لیکن اسی وقت ٹی20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا ہے ۔ صرف ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں آئی پی ایل کی میزبانی کا کوئی امکان پیدا ہوسکتا ہے ۔ڈیلی ٹیلیگراف نے لینگر کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے ۔ اس کے لئے بہت چیلنجز ہوں گے لیکن ہمیں اسے ممکن بنانے کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔