کھلے عام رفع حاجت کی خبردینے والوں کو ٹیکس فوائد

   

جرندی (مہاراشٹرا) 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ایک موضع جرندی گرام پنچایت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلے مقامات پر رفع حاجت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے لوگوں کے افراد خاندان کے راشن کارڈس کو منسوخ کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کوئی کھلے عام رفع حاجت کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دے گا اُسے ٹیکس میں راحت دی جائے گی۔