کھمم میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

   

کھمم ۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم شہر کے مکہ مسجد این ایس پی کالونی میں غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی مرکز الدعوہ والارشاد لندن کے تعاون سے اور عوام ہند ویلفیر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی کھمم کے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی پروگرام کی نگرانی عوام ہند ویلفیر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن کے چیرمین حافظ محمد جواد احمد نے کی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کھمم شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹر راج شیکھر گوڑ نے شرکت کرتے ہوئے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم کی، فی راشن کٹ چار ہزار روپے پر مشتمل تھی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر راج شیکھر گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا تاریخی دن ہے حافظ محمد جواد احمد نے مجھ کو اللہ کے گھر مسجد میں بلاکر میرے ہاتھوں سے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم کروائی انھوں نے کہا کہ غرباء و مستحقین کی مدد کرنا اور بالخصوص غریب روزہ داروں کو راشن کا نظم کرنا بہت بڑی نیکی کا کام ہے جس سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں خدمت خلق وہ عظیم عبادت ہے جس سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہے۔ اس موقع پر مکہ مسجد این ایس پی کالونی کھمم کے صدر علی خان حافظ سید سلیم امام و خطیب مسجد مکہ کھمم شیخ جانی رولنگ ون ٹی وی کے چیرمین جناب شفیع الزماں سینیر صحافی کھمم موجود تھے۔