حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں 15 تا 17 جنوری تک تبلیغی اجتماع کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اجتماع گاہ میں تیاریاں زور و شور سے کی جارہی ہیں۔ جدید عیدگاہ گلدگوڑم کے وسیع میدان میں اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ اجتماع میں 25 ہزار سے زائد فرزندان توحید شرکت کرنے کی امید ہیں۔ اجتماع میں تین طعام ہال بنائے گئے۔ عارضی وضو خانے اور بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔ کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے اجتماع گاہ میں آبی سربراہی کیلئے بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اجتماع گاہ کے پاس صاف صفائی کے کام کو مکمل کیا جائے۔ اجتماع گاہ میں معقول انتظام کیا جائے۔ اجتماع کا اختتام 17 جنوری کو نماز جمعہ سے قبل ہوجائے گا۔