کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر سسٹم میں خلل ، تمام پروازیں منسوخ

   

کھٹمنڈو : نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد پروازیں روک دی گئیں۔ تاہم یہ خرابی کیا ہے اور کیسے سامنے آئی ایئرپورٹ حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ۔ پوکھرا میں لینڈنگ سے پہلے ہی کریش ہوگیاتھا ۔ طیارہ 15جنوری کو پوکھرا میں ہونے والے طیارے کے حادثہ کھٹمنڈو سے 205کلومیٹر دور پوکھرا میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے ۔ پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے صرف 10سیکنڈ قبل طیارہ پہاڑ سے ٹکرا گیا جس میں آگ لگ گئی ۔ اس میں 5 ہندوستانی مسافر سوار تھے ۔