کھٹی دال

   

اجزا:گھی دو سے تین چمچ، کٹی ہوئی پیاز ایک سے دو عدد، کالی مرچ آدھا چمچ، لونگ آدھا چمچ، لال گول مرچ پانچ سے عدد6، ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد، نمک ایک چمچ ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ،ہلدی پسی ہوئی آدھا چمچ، گرم مصالحہ ایک چمچ، مونگ کی دال بھگوئی ہوئی 250گرام، مسور کی لال دال بھگوئی ہوئی 300 گرام، املی کا پانی تین سے چار چمچ، پانی حسب ضرورت ، ثابت ہری مرچیں چار سے پانچ عدد تڑکہ، تیل دو سے تین چمچ، لال ثابت گول مرچیں چار سے پانچ عدد ، زیرہ 1 چمچ۔
ترکیب :ایک برتن میں گھی ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آگ پر گرم کریں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔ اب اس میں لونگ اور کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں گول سرخ مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ ،ہلدی ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں بھگو کے رکھی ہوئی مونگ کی دال اور مسور کی لال دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں املی کا پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن دے کر 8سے10منٹ تک پکنے دیں۔ اب اسے گول ثابت مرچ اور زیرے کا تڑکہ لگائیں۔گرما گرم ،مزے دارکھٹی دال تیار ہے۔