کھیلو انڈیا کے لئے وزیر اعظم مودی کی آمد پر اے اے ایس یو نے دیا بڑے پیمانے کے احتجاج کا انتباہ

,

   

گوہاٹی۔مذکورہ ال آسام اسٹوڈنٹس یونین(اے اے ایس یو) جس نے نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج کو وسعت دی‘ اتوار کے روز انتباہ دیا کہ10جنوری کے وزیراعظم نریندر مودی ریاست کی درالحکومت میں ”کھیلو انڈیا“ کا افتتاح کرنے کیلئے آتے ہیں تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گا۔

اے اے ایس یو صدر دیپانک کمار ناتھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کی نظر کھیلو انڈیا گیمس اور 5جنوری کے ٹی 20انٹرنیشنل یاجو ہندوستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا ہے دونوں پر ہے‘ مگر بارہا اصرار کے باوجود تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانو ں میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد شمالی ریاست کے لئے اپنی پہلے دورے کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی ممکن ہے کہ کھیلوانڈیا کا افتتا ح کے لئے جائیں گے۔

ناتھ نے کہاکہ”اگر وزیراعظم ائیں‘ تو یہاں پر بڑے پیمانے کا احتجاج ہوگا“‘کہاکہ مودی کے دورے کی تصدیق ی بات احتجاج کی تفصیلات پیش کی جائے گی