کیاحکومت کے خلاف سوال کرنا ملک سے غداری ہے۔ سنت یوراج کو پولیس کا نوٹس۔ ویڈیو

,

   

برہمن ہوکر ٹوپی پہنتا ہوں‘ ہمارے مسلم بھائی بہن گائتری منتر پڑھتے ہیں تو اس میں برا کیاہے‘ یہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال ہے

مودی اور شاہ کے دباؤ میں پولیس کام کررہی ہے۔

حکومت کے خلاف آواز اٹھانا یا اس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا ملک سے غداری نہیں بلکہ شہریوں کو ائین نے یہ حق دیا ہے کہ حکومت کے خلاف وہ آواز اٹھائیں۔

سنت یوراج کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے شاہین باغ اور دیگر مقامات پر سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاج میں حصہ لیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہمارے مجاہدین جنگ آزادی کی تصویریں لگاکر احتجاج کررہے ہیں وہ ملک کے غدار نہیں بلکہ ہمارے دستور ی حفاظت کے لئے اٹھائی جانے والا احتجاج ہے۔

سنت یوراج کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے نام پر لوگوں کے ذہنوں سے کھیلاجارہا ہے اور احتجاج کرنے والوں کو ذہنی تناؤ کا شکار بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=Wi-tG6vgeV0&feature=youtu.be&fbclid=IwAR3dhkl2-RfbowxJeZDAUvZXflyVoIRn6EXkWND0pkH-wu4HWa73Tyxrufc