کیاہم پیزہ کی ڈیلیوری کررہے ہیں۔ عجلت میں بلوں کی منظوریوں پر ڈیرک اوبرین کا بیان

,

   

مذکورہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ جس انداز میں بل منظوری کئے جارہے ہیں وہ ”پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق“ ہے اور حکومت اپوزیشن کو”پریشان“ کرنے کا حکومت کاطریقہ ہے

نئی دہلی۔ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرین نے چہارشنبہ کے روز تعجب کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم قانون بنارہے ہیں یاپیزہ کی ڈیلیوری کررہے ہیں‘

وہ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں بلوں کی منظوری کی تیزی کے ضمن میں حکومت کو اپنے تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

مذکورہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ جس انداز میں بل منظوری کئے جارہے ہیں وہ ”پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق“ ہے اور حکومت اپوزیشن کو”پریشان“ کرنے کا حکومت کاطریقہ ہے۔ حکومت کا یہ عمل سیشن کی تباہی کاعکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے چہارشنبہ کے روز اس پرمشتمل ایک ٹوئٹ کیاجس میں انہوں نے لکھا کہ ”ہم قانون بنارہے ہیں یا پھر پیزہ کی ڈیلیوری کررہے ہیں؟“

اوبرین نے ساتھ میں ایک فہرست بھی لگائی جس میں 2004-2009کے درمیان میں مجموعی طور پر 60 فیصد بل پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اور2009-2014کے درمیان میں 26فیصد ہے۔

او رموجودہ لوک سبھا کی شروعاتی دور میں 18بلوں کو منظوری ایک تشویش کا سبب ہے جو ان کے دعوی کے مطابق جس کی شروعات پانچ فیصد سے ہوئی ہے