کیا انیس بزمی سلمان کے بغیر ’’نوانٹری 2‘‘ بنائیں گے؟

   

14 سال پہلے ریلیز ہوئی فلم نوانٹری جس میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، بپاشا بسو، لارا دتہ، ایشا دیول نے مرکزی کردار نبھائے تھے، فلم کو پروڈیوس کیا تھا بونی کپور نے اور ڈائرکٹر تھے انیس بزمی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی اور تب سے خبر ہے کہ اس فلم کا دوسرا حصہ بنایا جانا چاہئے۔ انیس بزمی نے اسکرپٹ بھی تیار کرلی تھی جو سلمان کو پسند نہیں آئی۔ سلمان نے کئی بار مشورے دیئے اور ہر بار انیس بزمی نے اس میں تبدیلی کرکے سلمان کو دکھایا، لیکن سلمان کو پسند نہیں آیا۔ سلمان نے فلم کرنے کے لئے نہ ہاں کہی اور نہ نا ادھر میں لٹکائے رکھا۔ ایسا لگنے لگا کہ یہ فلم اب کبھی نہیں بنے گی، لیکن انیس نے یہ کہہ کر ماحول گرما دیا ہے کہ ان کی نوانٹری 2 کی اسکرپٹ تیار ہے۔ انیس کو وڈیوسر کی طرف سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔ اگر وہ ہاں کہتے ہیں تو وہ فلم پر کام شروع کردیں گے۔ انیس نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ سلمان فلم کریں گے یا نہیں۔ سلمان کے فلم نہ کرنے کی کچھ ٹھوس وجوہات ہے۔ ایک تو یہ کہ انہیں اسکرپٹ پسند ہی نہیں آرہی ہے۔ دوسرا یہ کہ وہ بونی کپور سے ناراض ہیں۔ ان دنوں بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کے درمیان رومانس کی خبریں زوروں پر ہے جس سے سلمان ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ ملائکہ سلمان کے بھائی ارباز کی سابقہ پتنی ہیں۔ اس لئے ممکن ہے کہ بونی کی فلم سلمان نہیں کریں گے۔ انیس بزمی بھی سلمان کے نخروں سے تنگ آچکے ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ سلمان کے بنا ہی نوانٹری 2 بنائیں گے۔ لیکن کیا بونی اس کے لئے تیار ہوں گے۔ کیا شائقین بنا سلمان کے نوانٹری دیکھیں گے ان سوالوں پر بھی بونی کو غور کرنا ہوگا۔