کیا بی آر شٹی کے اپنی نیو فارما کو پروڈکشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟

,

   

دوبئی۔ یواے ای کی فارمسیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بی آرشٹی کی اپنی نیوفارما کمپنی میں تیار کی جانے والی عام ادوایات کی سربراہی میں تیزی کے ساتھ کمی آرہی ہے۔

بی آر شٹی کی اپنی نیو فارما جنریک ادوایات تیار کرتی ہے اور یہ بتایاجارہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ایک دوا تھرین مارکٹ میں دستیاب نہیں ہے جس سے قلب کے مریضوں کی مشکلات بڑھارہی ہے

جنھیں جنریک ادوایات کے استعمال کی رائے دی جاتی ہے۔برانڈادواات سے جنریک ادوایات کم قیمت کے ہوتے ہیں‘ اور جو ہمیشہ خریدی کرتے ہیں انہیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

درایں اثناء جب میڈیا کے لوگوں نے بی اے آر شٹی اور نیو فارما کے عہدیداروں سے رابطہ کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ایک رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ نیو فارما میں کے پراڈکشن میں کمی ائی ہے۔ اس بات کا بھی قیاس لگایاجارہا ہے کہ مذکورہ فارما کمپنی کو خام مال اور تنخواہوں کے لئے فنڈس کا مسئلہ درپیش ہے۔

نیوفارما میں 100فیصد شیئر س کی شٹی کی حصہ داری ہے۔

قبل ازیں شٹی جو ہندوستان میں ہے نے ایک بیان دیاتھا کہ وہ یو اے ای جائیں گے تاکہ ان پر صفائی دے سکیں۔

تاہم بینک آف بڑودہ کے لئے 250ملین ڈالر کی بات افشاء ہونے کے معاملے میں ہندوستان کی عدالت نے جب سے ان کے اثاثے منجمد کردئے ہیں ان کا یواے ای بہت جلد واپس جانا ممکن نہیں دیکھائی دے رہا ہے