کیا سارہ تنڈولکر کیلئے شبھ من نے سارہ علی خان کو چھوڑ دیا؟

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنی نجی زندگی کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ چند روز سے خبریں آرہی ہیں کہ سارہ ہندوستانی کرکٹر شبھ من گل سے رومانس کی دوستی والی ملاقاتیں کررہی ہیں۔ دونوں کو کئی مواقع پر ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں دونوں اسٹارس کی فوٹوز بھی انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ اس درمیان بتایا جارہا ہے کہ گل نے سارہ تنڈولکر کیلئے سارہ علی خان سے بریک اپ کرلیا ہے اور وہ سارہ تنڈولکر کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دراصل گل نے ویلنٹائنس ڈے کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ کسی کیفے میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’پھر سے آج کون سا دن ہے؟ ‘‘ گل کی اس تصویر نے مداحوں کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا کیونکہ جولائی 2021 میں سارا تنڈولکر نے اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ اسی کیفے میں نظر آئی تھیں، جہاں گل نظر آئے ہیں۔ اب فینس کا کہنا ہے کہ دونوں فوٹو کا بیک گراؤنڈ ایک جیسا ہے۔ اس درمیان بتایا جارہا ہے کہ سارہ علی خان اور گل ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اچھے دوست ہیں۔ دونوں ستاروں کی ملاقات ایک مشترکہ پارٹی میں ہوئی اور اس کے بعد ان کی دوستی ہوگئی۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے، وہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ حالانکہ خبروں میں دونوں کے ریلیشن شپ کی بات ہو رہی ہے لیکن دونوں میں صرف دوستی ہے۔