کیا مفتی کو ایودھیا لے جاؤ گے ‘ بی جے پی سے سوال

,

   

ممبئی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے سے بی جے پی نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایودھیا ساتھ لے جانے کا چیلنج پیش کیا ‘ جس پر شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی سے سوال کیا کہ آیا وہ سابقہ چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو اپنے ساتھ ایودھیا لے جائیں گے ؟ یہ ریمارک شیوسینا کے اعلان کے پس منظر میں ہے جس میں چیف منسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی (شیوسینا ۔ کانگریس۔این سی پی) حکومت کے 100 دن کی تکمیل پر ایودھیا کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اپوزیشن بی جے پی کو شائد ہرگز امید نہیں تھی کہ نہ تجربہ کار ادھو ٹھاکرے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مخلوط حکومت بخوبی چلاپائیں گے ۔ اب یہ حکومت 100 دن کی طرف بڑھ رہی ہے جسے دیکھتے ہوئے اپوزیشن نت نئے انداز سے لفظی حملے کررہی ہے ۔