کیا ہم جمہوریت سے مہاراجہ تنتر کی جانب جارہے ہیں؟

,

   

ڈگ وجئے سنگھ کی جیوتر آدتیہ سندھیا پر تنقید

بھوپال : کانگریس کے سنیئر لیڈر و مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے آج سابق مرکزی وزیر وبھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)لیڈر جیوتیرادتیہ سندھیا پر حملہ بولا ہے ۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم جمہوریت سے ‘مہاراجا تنتر’کی جانب جارہے ہیں۔کیا ہندوستان میں صدیوں بعد عوام کو ملی آزادی کو ختم کرنا ہے ۔مسٹر سنگھ نے مسٹر سندھیا کے اس بیان کا ذکر کیا ہے ، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں‘یہ الیکشن نہ کانگریس کا ہے ، نہ بی جے پی کا ہے ، یہ الیکشن مہاراجہ سندھیا کا ہے ۔ سندھیا کے دو روزقبل ضلع گونا میں اختتام ایک انتخابی جلسے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اس طرح کی بات کرتے ہوئے سنے جارہے ہیں۔ریاست میں 28 اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم اب عروج پر پہنچ رہی ہے ۔انیس اضلاع کے تحت آنے والی ان سیٹوں پر ووٹنگ تین نومبر کو اور ووٹوں کی گنتی 10 کو ہوگی۔ ان دنوں سبھی اہم پارٹیاں انتخابی تشہیر کے لیے اپنی پوری طاقت جھونکنے کی کوشش میں ہیں۔