کیتھولک پادری نے اسلام قبول کر لیا

   

واشنگٹن : امریکہ میں مقیم ایک ممتاز مشرقی کیتھولک پادری فادر ہلیریون ہیگی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کو اسلام کی طرف واپسی سے تعبیرکیا اور کہا کہ یہ گھر آنے کی طرح ہے۔کیلیفورنیا میں مقیم پادری پہلے روسی آرتھوڈوکس تھے۔ اپنے بلاگ پوسٹ میں، ہیگی جو اب سید عبداللطیف کے نام سے جانے جاتے ہے، نے کہا کہ کئی دہائیوں تک مختلف درجات میں اسلام کی طرف راغب ہونے کے احساس کے بعد، میں نے بالآخر یہ فیصلہ کیا ہے۔ان کے اسلام قبول کرنے پر سوشیل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔جہاں مسلمان ان کا خیر مقدم کررہے ہیں وہیں عیسائی لوگ مرتد ہونے پر ان کی سرزنش کررہے ہیں ۔