کوزی کوڈ(کیرالا): کیرالا پولیس اکیڈمی کے کینٹین سے بیف ڈشس کو ہٹالینے پر کانگریس کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مکم پولیس اسٹیشن کے باہر بیف کری اور بریڈ کی سربراہی عمل میں لائے ہیں۔اکیڈمی کے ڈائرکٹر بی سندھیا نے کہا کہ بیف ہٹانے کا منصوبہ پولیس تربیتی عملہ کی حفظان صحت کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی سیاسی یا سماجی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیف ہی نہیں بلکہ مٹن کوبھی اس مینو سے ہٹادیاگیا ہے۔
یہ نیا مینو غذائی ماہرین کے ہدایت پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کہی۔ واضح رہے کہ بیف یعنی گائے کے گوشت پر ملک کے بعض ریاستوں میں پابندی عائد ہے۔ گائے ہندو مذہب میں مقدس مانی جاتی ہے۔