کیرالامیں پی سی جارج کی گرفتاری کے بعد کشیدگی

   

ترواننت پورم : مسلم برادری کے خلاف تبصرے کرنے کے معاملے میں کیرالہ کے سابق رکن اسمبلی اور کیرالہ جنپکشم (سیکولر) کے لیڈر پی سی جارج کی اتوار کو گرفتاری کے بعد کیرالا میں کشیدگی پھیل گئی ۔ گرفتاری کے خلاف مارچ نکالنے رہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے رکن اسمبلی کوان کے گھر سے ترواننت پورم کے فورٹ پولیس اسٹیشن میں جانے والی پولیس وین کو اتوار کو ضلع کوٹائم کے ایراٹوپیٹا میں روک دیا گیا۔ رکن اسمبلی کی حمایت کرنے والے بی جے پی کارکنوں نے پولس پارٹی کے وٹاپارہ پہنچنے پر ان کی گاڑیوں کو روک دیا ۔ پولیس کارروائی کے لئے پنارائی وجین حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔دریں اثنا مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور ڈی وائی ایف آئی کے حامی کارکنوں نے کالے جھنڈے لہرائے اور سابق رکن اسمبلی کی گاڑی پر انڈے پھینکے ، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ ڈی وائی ایف آئی نے کئی مقامات پراحتجاجی جلوس بھی نکالا اور مسٹر جارج سے ان کے مسلم مخالف ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔