کیرالا انتخابی میدان‘ راہول گاندھی نے مچھواروں کے ساتھ سمندر میں تیراکی کا لطف لیا۔

,

   

گاندھی‘ ایک سکیورٹی افیسر کے ساتھ موجود گاندھی نے سمندر میں جب کچھ مچھواروں کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھاتو کشتی سے چھلانگ لگادی


کولم۔کیرالا کے انتخابی میدان میں دو روزہ اپنے مصروف ترین دورے کے پیش نظر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روزکولم میں مچھواروں کے ساتھ سمندر میں ایک خفیہ سفر پر روانہ ہوگئے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ گاندھی نے دس منٹ تک سمندر میں ان کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے ان کی سمندری زندگی کے مزے لئے‘جو ایک پرسنل سکیورٹی افیسر کے ساتھ تھے‘گاندھی نے سمندر میں جب کچھ مچھواروں کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھاتو کشتی سے چھلانگ لگادی

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سمندر کی اونچائی کے وقت صبح میں بھی وہ مچھلی پکڑنے کی مشق میں شامل ہوئے تھے

گاندھی کے ساتھ موجود پارٹی کے بعض ذمہ داران نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”ہمیں جانکاری دئے بغیر انہوں نے چھلانگ لگادی۔ ہم سب حیران رہ گئے مگر وہ نہایت پرسکون تھے۔ وہ سمندر کے پانی میں تقریباً10منٹ تک رہے۔

وہ ایک ماہر تیراک ہیں“۔
راہول گاندھی جنھوں نے 2سے ڈھائی گھنٹے سمندر میں گذارے‘ اسی کشتی پر تازہ روٹی اور مچھلی کا تازہ سالن بھی تیار کیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں انہوں نے مچھواروں کو درپیش مسائل اس سفر کے دوران ملاحظہ کیا۔

بیجو لارنس جو اس کشتی کا مالک ہے نے کہاکہ کانگریس قائد نے ان کی فیملی اور ذریعہ آمدنی کے متعلق بھی استفسار کیا۔ کم سے کم 23مچھوارے اور کانگریس کے دوقائدین کشتی پر موجود تھے۔

بعد ازاں کولم کے تھنگا سیری ساحل پر مچھواروں سے بات چیت کے دوران گاندھی نے کہاکہ ”آج میں نے ایک دن ہی کچھ منٹوں کے لئے مچھواروں کی جال کو کھینچا ہے مگر اس سے مجھے مچھواروں کے چہروں پر نمایاں ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہوگیاہے کہ کس مصیبت سے وہ ہماری پلیٹ تک مچھلی پہنچاتے ہیں۔

میں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتاہوں تاکہ آپ کی زندگی کو آسان کروں“