مذکورہ قومی تحقیقاتی ادارے‘ جو متنازعہ سونے کی تسکری کے معاملے کی جانچ کررہی ہے‘ نے حال ہی میں سکریٹریٹ کے اس حصہ کا دورہ کیاتھا تاکہ معاملے کی تفصیلات اکٹھا کئے جاسکیں
ترویننتھا پورم۔کیرالا سکریٹریٹ کے پروٹوکال سیکشن میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر متحدہ عرب امارت قونصل خانہ سونے کی تسکری معاملے کے بشمول حساس فائیلیں رکھی ہوئی ہیں‘ مذکورہ آتشزدگی کا واقعہ منگل کی شام5بجے کے قریب پیش آیاہے۔
کچھ فائیلیں بتایاجارہا ہے کہ تباہ ہوگئی ہے۔ کویڈ کی تحدیدات کی وجہہ سے اس وقت صرف دو ہی ملازمین دفتر میں موجود تھے۔
راحت او ربچاؤ محکمہ کی مدد سے 15منٹ کے اندر ہی آگ پر قابو پالیاگیاہے
A fire was reported in the protocol section of the General Administration Department at Kerala Secretariat, leading to the gutting of several office files.@xpresskerala @MSKiranPrakash @anilsanilan
Express Video. pic.twitter.com/YEh2cWl60o
— The New Indian Express (@NewIndianXpress) August 25, 2020
سبوتاج کا اپوزیشن نے لگایا الزام
مذکورہ اپوزیشن نے الزام لگایاہے کہ یہ آتشزدگی کاکوئی واقعہ نہیں ہے اور یہ جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے تاکہ سونے کی تسکری کے معاملے کے شواہد کو مٹایاجاسکے۔
ایسے وقت میں یہ الزامات منظرعام پر ائے ہیں جب مذکورہ قومی تحقیقاتی ادارے‘ جو متنازعہ سونے کی تسکری کے معاملے کی جانچ کررہی ہے‘ نے حال ہی میں سکریٹریٹ کے اس حصہ کا دورہ کیاتھا تاکہ معاملے کی تفصیلات اکٹھا کئے جاسکیں۔
این ائی اے نے اس سے قبل پروٹوکال دفتر سے منسٹرکے ٹی جلیل کی جانب سے تھرویننتھاپورم میں یواے ای قونصلیٹ دفتر سے تحائف کو قبول کرنے کے معاملے میں متنازعہ جانکاری مانگی تھی۔
بچاؤ اور فائیر محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”کچھ فائیلیں تباہ ہوگئی ہے۔
اس میں زیادہ تر گزٹیڈ پیپرس اور کچھ دوسری فائیلیں ہیں۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ سے لگی آگ کامعاملہ ہے“۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ بڑے پیمانے پر دھواں اٹھا ہے اور عہدیداروں نے کہاکہ سانس لینے میں دشواری کا بھی عہدیداروں کوسامنا کرنا پڑا ہے۔
اپوزیشن بالخصوص بی جے پی نے اس کو سونا تسکری معاملے کو سبوتاج کرنے والا حربہ قراردیا ہے۔
مذکورہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) سونا تسکری معاملے کی جو جانچ کررہی ہے نے پچھلے ایک سال کے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگے ہیں جس کو حکومت نے اب تک پیش نہیں کیاہے