کیرالا میں انگریزی سیکھنے والی پہلی مسلم خاتون کا انتقال

   

تروواننت پورم: ایک زمانہ میں انگریزی زبان کو ہندوستان میں شجر ممنوعہ سمجھا تھا، حتی کہٰ بعض دانشور و رہنما انگریزی زبان کو سیکھنے سے منع کرتے تھے۔مسلمانوں کے مذہبی رہنماوں نے بھی انگریزی تعلیم سے سماج کو روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت ریاست کیرالہ میں ایک انوکھا واقعہ ہوا، جب کہ ایک مسلم لڑکی نے انگریزی تعلیم حاصل کی اور تمام مخالفتوں کا مقابلہ زندہ دلی کے ساتھ کیا اور انگریزی سیکھنے کے بعد دیگر مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ بنیں۔ کیرالہ میں انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلمان خاتون مالیککل ماریومما کا 5اگست 2022 جمعہ کو کننور ضلع کے تھلاسری میں انتقال ہوگیا۔ وہ 95 سال کی تھیں۔اس میں شک نہیں کہ وہ کیرالہ کے مسلمانوں میں انگریزی تعلیم کی ایک علامت سمجھی جاتی تھیں۔