کوزی کوڈ: کیرالا میں 2002 اور 2016 ء کے درمیان ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا خاموشی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار شدہ کیرالا کی خاتون جولی جوزف اس خاندان کے مزید چند افراد کے قتل کا منصوبہ بنارہی تھی ۔ سفاکانہ انداز میں کئے گئے قتل کے ان واقعات کی تحقیقات کیلئے تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دو روز قبل جالی جوزف کے دوسرے شوہر کو اپنی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ کوزی کوٹ رورل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے جی سیمن نے کہا کہ ’’ہمیں چند ثبوت دستیاب ہوئے ہیں جس سے پتہ چلا ہے کہ وہ مزید ہلاکتوں کا منصوبہ بنائی تھی لیکن کسی نتیجہ پر پہنچنا فی الحال قبل از وقت ہوگا‘‘۔ جولی جوزف اس خاندان سے اپنے انتہائی خوشگوار تعلقات رکھی ہوئی تھی اور موقع پاکر ان کی غذا میں انتہائی زہریلی شئے سائنیڈ ملادیا کرتی تھی ۔