کیرالا میں دو دن سے پہاڑوں کی کھائی میں پھنسے ہوئے نوجوان کو فوج نے بحفاظت نکال لیا

   

ترواننت پورم: انڈین آرمی کی ٹیم نے آج کیرالا کے پالکڈ ضلع کے ملامپوزا میں دو پہاڑوں کے درمیان کھائی میں پھنسے ہوئے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا۔آر۔بابو نامییہ 23 سالہ نوجوان پیر کے روز دو دوستوں کے ساتھ پہاڑوں پر چڑھائی کی مہم جوئی کی غرض سے گیا ہوا تھا کہ پہاڑ سے اترتے وقت وہ پھسل کر 250 فیٹ گہری کھائی میں گر گیا تھا۔اس کے ساتھی دوست اسے بچانے اور کھائی سے نکالنے میں ناکام رہے تھے۔بعدازاں انہوں نے پہاڑ سے نیچے اتر کر عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے فوج سے مدد کی درخواست کی۔اس کے بعد بابو کو کھائی سے نکالنے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا تھا۔کل رات آرمی کی ٹیم بنگلورو سے جائے مقام پر پہنچ گئی تھی۔آج صبح آرمی سدرن کمانڈ نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکے کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور کئی مقامات سے بابو تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کھائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔بعدازاں آج 9 بجے صبح فوج نے کھائی میں پھنسے ہوئے آر۔بابو تک کھانا اور پانی پہنچایا۔اس کے بعد ان نوجوان کو کھائی سے نکالنے کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔فوج کے بہادر جوان کھائی میں اتر کر بابو کو کاندھے پر اٹھاکر پہاڑ کے اوپر لے آئے۔جس کا ایک پیر زخمی ہوا تھا۔بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری بابو کو فوج نے پہاڑ کی سے منتقل کردیا۔