کیرالا میں شادی ،دولہا دلہن سمیت 43 کورونا سے متاثر

   

٭ کیرالا کے کسرا گاڈ ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد دولہا دلہن سمیت 43 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ ڈپٹی ڈی ایم او ڈاکٹر منوج نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں 50 سے زیادہ افراد شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے آرگنائزرس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ہے ۔