اڈکی : اِڈکی ڈیم کا ایک شٹر اتوار کو اضافی پانی نکالنے کے لئے کھول دیا گیا کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے کیچمنٹ علاقوں میں اضافی پانی بھر گیا تھا۔ذرائع کے مطابق صبح 10 بجے شٹر کو 70 سینٹی میٹر اونچا کیا گیا اور 50 ہزار لیٹر پانی فی سیکنڈ باہر نکالا گیا۔ ہفتے کے روز اڈکی ڈیم کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا، جب اس کی پانی کی سطح 2382.52 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ اس کی صلاحیت 2403 فٹ ہے ۔