تھرواننتاپورم: کیرالا کے ایک اسکول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پہلی ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروائی ہے۔ ’آئرس‘ ہندوستان کی پہلی جنریٹیو اے آئی ٹیچر ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹیل پروسیسر سے لیس ٹیچر تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ میکر لیبز (Makerlabs Edutech Private Limited ) کی پیشکش ٹیچر ’آئرس‘ کیرالہ کے نئے تعلیمی دور کا آغاز کیا۔ میکر لیبز کا دعویٰ ہے کہ آئرس کو تین زبانوں پر عبور حاصل ہے جو پیچیدہ سوالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میکر لیبز نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اے آئی ٹیچر کو بچوں کے ساتھ کلاس روم میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔حال ہی میں روبوٹ گرل فرینڈ کے موضوع پر بنی شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔