کیرالا میں کروناوائرس کا تیسرا واقعہ، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں: ریاستی وزیر صحت شیلاجا

,

   

تھروننتاپورم (کیرالا): دنیا بھر میں دہشت پھیلا رہا کروناوائرس کا اثر ہندوستان میں بھی دیکھا جانے لگا ہے۔ ریاست کیرالا میں تاحال اس وائرس کے تین کیسس سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت کیرالا کے کے شیلاجا نے یہ بات بتائی۔ شیلاجا نے ریاستی ا سمبلی میں بتایا کہ ریاست میں کرونا وائرس کے تاحال تین کیسس سامنے آئے ہیں۔ ان میں ایک طالبعلم ہے جو چین کے ووہان میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں متاثرین کی حالت تشویش کے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے علاج کے فی الحال کوئی دوا میسر نہیں ہے۔ جب ہم کو پتہ چلا کہ چین کے ووہان میں یہ وائرس نے ادھم مچایا ہوا ہے۔ کیرالا کے بہت سارے نوجوان لڑکے لڑکیاں چین میں زیر تعلیم ہیں۔ ہمیں ڈبلیوایچ او اور آسی ایم آر کی جانب سے تیار کی گئی گائڈ لائنس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ فی الحال 1925 افراد کو ہم نے خصوصی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔ چین سے آنے والے افراد کی جانچ کی جارہی ہے۔