کیرالا کے اسکول میں مسلمانوں کو داخلہ دینے سے انکار !

   

کولم (کیرالا)۔7 جون (ایجنسیز) کیرالا کے ضلع کولم کے سستھم کوٹا گاؤں میں واقع ایک سرکاری امدادی اسکول کی ہیڈمسٹریس کے خلاف مذہبی امتیاز کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 30 مسلم طلبہ کو ان کے مذہب کی بنیاد پر اسکول میں داخلہ دینے سے انکار کردیا گیا۔یہ شکایت ڈاکٹر سی ٹی ایپن میموریل آر ایچ ایس اسکول کی ہیڈمسٹریس کیخلاف درج کرائی گئی ہے۔ والدین اور مقامی نمائندوں کا الزام ہے کہ داخلے کے خواہش مند مسلم طلبہ کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔شکایت کے مطابق ہیڈمسٹریس نے مبینہ طور پر والدین سے کہا کہ اس اسکول میں مسلمانوں کو اور سفید لباس پہن کر آنے والے بچوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ چکّوولی کے ایک مدرسہ سے وابستہ بچوں سمیت تقریباً 30 طلبہ نے اسکول میں داخلے کیلئے درخواست دی تھی۔شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی کئی درخواستوں کے باوجود ان بچوں کو داخلہ نہیں دیا گیا۔