کیرالا کے گورنر عارف محمد خاں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

,

   

نئی دہلی: ڈیوٹی سوسائٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیرالا کے نومنتخب گورنر عارف محمد خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا منعقد کی گئی۔ جس میں علی مسلم یونیورسٹی‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ‘ شاردا یونیورسٹی‘ جامعہ ہمدردیونیورسٹیز سے وابستہ دانشور وں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پدم شری پروفیسر این کے گپتا نے عارف محمد خان کو مومنٹو پیش کیا او رمبارکباد پیش کی۔

پروفیسر اے ایچ صدیقی نے کہا کہ عارف صاحب نے تعلیمی اداروں سے وابستہ لوگوں کی بے پناہ مدد کی ہے او ران کی علمی خدمات کو فراموشن نہیں کیاجاسکتا۔ سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر محمد میاں نے کہا کہ عارف خان نے اپنی رائے کو بے باکی کے ساتھ رکھا ہے او ران کی تعلیمی خدمات کو سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ گورنر عارف خان نے اپنے خطاب میں منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سرسید احمد خان کے تعلق سے کہا کہ سر سید ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی‘ معاشرتی‘ سماجی او راخلاقی ترقی کے فکر مندتھے۔ انہوں نے کہا کہ سر سید ایک ہمی گیر شخصیت تھے، سرسید کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان سرسید احمد خان کے مشن پر چل کر ملک کی ترقی میں حصہ لے سکتا ہے۔ معروف سماجی کارکن مہاجن نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے عارف محمد خاں کو مبارکباد پیش کی۔