کیرالا: ہندو جوڑے کی مسجداحاطہ میں شادی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال، چیف منسٹر کیرالا کی مبارکباد و ستائش

,

   

کوچی: کیرالا کی ایک مسجد احاطہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال دیکھنے میں آئی۔ ایک مقامی مسجد میں ایک ہندو جوڑے کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ شادی چیرولی مسلم جماعت کی جانب سے الپوزا علاقہ کی ایک مسجد کے احاطہ میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی گئی۔ مسجدکے احاطہ میں ایک چھوٹا سا شادی کا منڈپ بھی بنایا گیا تھا۔ یہ شادی مہورت کے مطابق 12.15دن منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اس نئے جوڑے کو مبارکباد دینے کیلئے مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ذرائع کے مطابق دولہا سارت اور دلہن انجو بتایاگیا۔ انجو کے والد ایک سال قبل دل کے دورہ کے باعث چل بسے۔

YouTube video

انجو اپنی ماں اور تین چھوٹی بہنوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے والد کے چل بسنے کے بعد ان کے گھر کی معاشی حالت خراب ہوگئی۔ ان کی ماں بندو نے بتایا کہ انجو کے والد کے گذر جانے کے بعد ان کے معاشی حالات خراب ہوگئے او ر انجو کی شادی کی فکر ہوگئی۔ اسی دوران مقامی مسجد کمیٹی نے ہماری مالی کی اور اس کے علاوہ شادی کے لئے انہوں نے مسجدمیں جگہ بھی دی۔

YouTube video

مسجد کمیٹی نے ہمیں دس تولہ سونا اور دو لاکھ روپے نقد رقم سے ہماری مدد کی۔“ شادی کی تقریب ہندو رسم و رواج کے مطابق کی گئی۔ اس موقع پر مہمانوں کے لئے بریانی بنائی گئی تھی اور ایک ہزار مہمانوں کا استقبال کیا گیا تھا۔نئے شادی شدہ جوڑے نے بتایا کہ یہ شادی منعقد ہوگی لیکن یہ شادی ہوئی۔ ہم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کیرالا چیف منسٹر پنرائی وجیان نے فیس بک پر اس نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور اس ہندومسلم اتحاد کی ستائش کی۔