کیرالا: ہوٹل میں پیاز فراہم نہ کرنے کیلئے جھگڑا

,

   

٭ کیرالا کے تھرواننتھاپورم میں ایک ہوٹل اور اس کے ملازمین کو نوجوانوں کے ایک گروپ نے محض اس لئے حملہ کا نشانہ بنایا کہ ان کے کھانے میں ہوٹل اسٹاف نے معقول پیاز فراہم نہیں کی تھی۔ ہوٹل ’ہوملی میلس‘ کے مالک نے کہا کہ تین افراد چہارشنبہ کی رات ہوٹل آئے اور نان ویجیٹیرین ڈشس کا آرڈر دیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گاہکوں کو دو مرتبہ پیاز فراہم کی گئی لیکن وہ مزید پیاز کا تقاضہ کرنے لگے۔

جب مزید پیاز کی فراہمی سے معذرت کی گئی تو وہ آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹاف کو پیٹنے لگے بلکہ ہوٹل کو بھی نقصان پہنچایا۔