کیرالہ مجالس مقامی کے وفد کا دورۂ حیدرآباد

   

میئر وجئے لکشمی سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
حیدرآباد: 27 فروری (سیاست نیوز) کیرالہ میں مجالس مقامی کے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے 17 صدور نشین نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے شہری ترقی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ حیدرآباد میں ترقی کے بارے میں کیرالہ کے صدور نشین کارپوریشنس حیدرآباد کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔ میونسپل چیرمین والانوک عبدالرزاق، ملاپورم میونسپل چیرمین مجیب قادری، پیولی میونسپل چیرمین وی شفیق، چیرپرسن رامنتارکا، محترمہ بشری رفیق، چیرمین کلپٹا مجیب رحمن، چیرپرسن کنڈوٹی محترمہ فاطمہ سحر کے علاوہ محترمہ وی ایم زبیدہ، ٹی شمس الدین، اشرف تھنگل اور دوسروں نے میئر گریٹر حیدرآباد وجئے لکشمی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہری ترقی کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کے صدر محمد شکیب ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین سے کیرلہ کے وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ کیرالہ میں نوجوانوں کو روزگار سے مربوط اسکل ڈیولپمنٹ کورسس میں تربیت دی جارہی ہے۔ کیرالہ کے وفد نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔1