کیر ہاسپٹلس نامپلی میں غیر معمولی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایک 47 سالہ کسان کیر ہاسپٹلس نامپلی سے رجوع ہوا تھا اور دو ماہ سے شدید سر کا درد تھا ۔ ماضی میں اس کے مائیگرنٹ کا علاج کیا گیا تھا ۔ سر کا درد جو سر کے آگے کے حصہ میں ہوتا تھا اس کی وجہ سے اس کا رویہ غیر مربوط تھا ۔ اسے سونگھنے میں بھی دشواری تھی اور جاڑے کے دورے بھی ہوا کرتے تھے جو کورونا سے منسوب کئے گئے تھے ۔ معائنہ پر پتہ چلا کہ اس کے دماغ اور ماتھے کی ہڈی میں ایک بڑی سرطانی رسولی ہے تمام جوکھموں اور فوائد پر غور کرتے ہوئے اس کے لیے Bifrontal Craniotomyas کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ نیرو سرجن ڈاکٹر کے ومشی کرشنا نے بتایا کہ ابتداء میں ماتھے کی ہڈی کے سامنے سے رسولی کو نکالا گیا اور Dura کے معائنہ پر اس میں pus locule کا پتہ چلا ۔ اس مریض کی پانچ گھنٹہ طویل سرجری کی گئی تاکہ ٹیومر کو نکالا جاسکے ۔ اس آپریشن میں ڈاکٹر کے ومشی کرشنا ، ڈاکٹر ستیش سنگھ ، ڈاکٹر وجئے ، ڈاکٹر وکرم اور ڈاکٹر قاسم نے حصہ لیا ۔ مریض کو کامیاب آپریشن کے بعد ڈسچارج کیا گیا ۔ تین ماہ گزر چکے ہیں اور مریض کی حالت اچھی ہے وہ ہاسپٹل آتا رہتا ہے ۔ اس کی ریڈیوتھراپی بھی جاری ہے ۔۔