کیلیفورنیا : مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ

   

2بچوں کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے اسکول میں فائرنگ کرکے 2 بچوں کو زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے ٹاؤن اورویل کے مقامی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص اسکول میں بچے کے داخلے کے سلسلے میں آیا تھا، اسکول میں دوران میٹنگ وہ طیش میں آگیا اور اس نے کلاس روم کے باہر موجود 2 بچوں پر فائر کھول دیے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کی عمر 5 اور 6 سال ہے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ یہ حملہ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ساتھ اسکول کی وابستگی پر کیا گیا تھا۔

جاپانی ولی عہد انقرہ کی
صدر اردغان سے ملاقات
انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے جاپانی ولی عہد اکیشینو کا استقبال کیا۔صدراردغان اور اکیشینو نے ایوان صدر میں ترکیہ اور جاپان کے پرچموں کے سامنے مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں۔بعد ازاں اردغان اور اکیشین نے بین الوفودملاقات کی۔ملاقات کے دوران اکیشینو کو ایک دستاویز کی نقل بطور تحفہ پیش کی گئی جو کہ عثمانی جنرل پرتیف پاشا کو شہنشاہ متسوہیتوکی طرف سے دی گئی تھی۔