کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل حامیوںکا فلسطین حمایتی طلبہ پر حملہ

   

غزہ جنگ کیخلاف امریکہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں طلبہ کا احتجاج جاری

واشنگٹن :غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد گرفتار کیا گیا۔امریکہ کی پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل حامی مظاہرین کا فلسطینی حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، امریکہ بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے اور گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پْرامن احتجاج کوکْچلنے کیلئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، امریکی صدر بائیڈن نے بھی مظاہرین سے پْرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔واضح رہے کہ طلبہ کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔